جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پی ٹی وی کی عمارت پر دھاوا بولنا اور قبضہ کرنے کے عمل افسوسناک ہے، الطاف حسین

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسلام آباد میں دھرنا دینے والی جماعتوں کے کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے پی ٹی وی کی عمارت پر دھاوا بولنے اورقبضہ کرنے کے عمل پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ پی ٹی وی یااسی جیسے ادارے اورانکی عمارتیں ریاست کی علامات ہیں ، جن کے تقدس کا خیال رکھنا سب کا فرض ہے اور احتجاج کی آڑ میں ان پر قبضہ کرنا یا ان کو نقصان پہنچانے کے عمل کو کسی بھی صورت میں درست اور جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

الطا ف حسین نے دھرنا دینے والی جماعتوں کے قائدین اور دیگر رہنماؤں سے کہا کہ وہ دھرنے میں شریک اپنے اپنے کارکنوں کو سختی سے تنبیہ کریں کہ وہ قومی ریاستی اداروں خواہ وہ پی ٹی وی ہو، ریڈیو ہو یا پارلیمنٹ ہو انہیں کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچاںا اوران کا احترام کریں۔

الطاف حسین نے دھرنے میں شریک دونوں جماعتوں کے کارکنوں سے بھی اپیل کی کہ ریاست کی پہچان یہ ادارے آپ کے اپنے ادارے ہیں، ان کی حفاظت کرنا اور ان کے تقدس کا خیال کرنا آپ کا بھی فرض ہے۔

لہٰذا آپ خدارا ریاست کے ان اداروں کونقصان پہنچا کر ملک کی عزت و وقار کو مجروح نہ کریں، آپ اپنا احتجاج ضرورکریں لیکن خدارا اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پرامن رکھیں اوراحتجاج کی آڑ میں کسی بھی قومی ادارے کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں۔

اہم ترین

مزید خبریں