چارسدہ : موٹروے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق چارسدہ کے قریب پشاور اسلام آباد موٹر وے پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل ورکشاپ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ورکشاپ میں موجود ایک موٹر مکینک جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔