چمن: مارکیٹ کے قریب بم دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے متعدد دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ موبائل مارکیٹ کے سامنے ہوا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، زوردار دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
- Advertisement -
پولیس نے تحقیقات شروع کر دی جبکہ حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح کہ اس سے قبل اسی علاقے سے پولیس نے 8 کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنایا تھا ۔