لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے بارہ افراد کے قتل میں چوبیس بار پھانسی کی سزا پانے والے ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پربری کردیا ہے۔
ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، پھانسی کے سزا یافتہ یوسف کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ موقع پر موجود تھا۔ اس کی موجودگی کے حوالے سے گواہی اور ثبوت نہیں لیکن ذاتی رنجش کی بناء پراسے مقدمے میں ملوث کیا گیا۔
عدالت نے فیصلے میں قراردیا کہ ملزم کی موقع پرموجودگی ثابت نہیں ہوئی جبکہ دیگر شہادتیں بھی کمزورہیں۔
- Advertisement -
ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کی جانب سے چوبیس بارپھانسی کی سزا کالعدم قراردیتے ہوئے اسے بری کردیا۔
یوسف کو انیس سواٹھانوے میں گوجرانوالہ میں بارات پرحملہ کرکے بارہ افراد کو قتل کرنے کے الزام میں چوبیس بارسزائے موت کی سزا سنائی دی تھی۔