چکوال میں چوآسیدن شاہ روڈ پر کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، جس کے باعث دو نوجوان جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔
کار میں سوار چھ دوست پکنک کی غرض سے کھیوڑہ جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے نوجوانوں کا تعلق چکوال سے ہے۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو چکوال ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمی ہونے والے چار نوجوانوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
- Advertisement -
جس کو فوری طور پر راولپنڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے کے لواحقین ہسپتال پہنچ کر دھاڑیں مار کر روتے رہے جبکہ اس موقعہ پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔