ہندو یاتریوں کا قافلہ اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے شام کو کٹاس راج ضلع چکوال پہنچا مقامی انتظامیہ نے ہندؤ یاتریوں کا استقبال کیا ، ہندو یاتری کٹاس راج میں اپنے قیام کے دوران مذہبی رسومات کے ادائیگی کے دوران کٹاس راج کی مقدس جھیل میں اشنان (غسل) کر کے اپنے پاپ (گناہ ) دھوئیں گے
اس ضمن میں ہندؤ یاتریوں کیلئے سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کیے ہیں ، ضلع حکومت چکوال کی طرف سے ہندو یاتریوں کے اعزاز میں استقبالیہ ہفتے کے روز دیا جائے گا ۔
یاتریوں کے سربراہ شیو پرتاب بجاج نے کٹاس راج پہنچنے کے بعد بتایا کہ وہ ہندوستان سے امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں ہندؤستان کے 125 ارب عوام کی اکثریت
پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہشمند ہے لہٰذا دونوں ملکوں میں اسی طرح آنا جانا ہو گا تو یقینا تعلقات کو فروغ ملے گا اور ماضی کی نفرتیں محبت میں تبدیل ہو نگی ۔ انہون نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ویزہ میں نرمی کریں۔