پنجاب /سندھ: پنجاب اور سندھ پولیس کی کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کیخلاف مشترکہ کارروائی میں اب تک بارہ ڈاکو مارے جا چکے ہیں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
پنجاب وسندھ میں کچے کے علاقوں میں چھلاوا بنے چھوٹوگینگ کیخلاف آپریشن جاری ہے، سندھ اور پنجاب پولیس کے دوہزار سے زائد جوان ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئےمصروفِ عمل ہیں۔
آپریشن میں پولیس کو گن شپ ہیلی کاپٹر وں کی مدد بھی حاصل ہے، پولیس نے رحیم یار خان کے علاقے بھرتی اندھیر میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے، پولیس کی طرف سے گھر پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق گھر میں پندرہ مرد، بیس عورتیں اوربارہ بچے موجود ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ کچے کےعلاقوں میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا۔
سندھ و پنجاب پولیس کی چھوٹو گینگ کیخلاف مشترکہ کارروائی اتوارکی صبح اس وقت شروع کی گئی تھی، جب ڈاکوؤں نے سات پولیس اہلکاروں کواغواء کرلیا تھا، جنہیں بعد میں بازیاب کرالیا گیا تھا۔