اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی سے متعلق وزیر تعلیم اور دیگر فریقین سے تین جنوری کو جواب طلب کر لیا۔
چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق نوے دن میں نئے چیئرمین کی تعیناتی عمل میں لانی تھی جو اب تک نہیں ہوسکی۔
عدالت نے وزارت تعلیم اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین جنوری تک ملتوی کردی۔