رائے پور: نیوزی لینڈ کی ناردرن ڈسٹرکٹس نے دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز کو شکست دیکر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے، ممبئی انڈینز کی شکست کے بعد لاہور لائنز اور ناردرن ڈسٹرکٹس نے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
رائے پور میں کھیلے گئے اہم میں نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک چیمپیئن ناردرن ڈسٹرکٹس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ممبئی انڈینز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
ممبئی انڈینز نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو بتیس رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں ناردرن ڈسٹرکٹس نے باآسانی آٹھارہویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرکے جگہ بنائی، اس شکست کے بعد ممبئی انڈینز کی چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی اور لاہور لائنز نے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
لاہور لائنز مین راؤنڈ میں جگہ بنانے والی پاکستان کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔