ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی کے آٹھویں مرحلے کے اختتام پر اسپین کے مارک کوما اور نینی روما کی مجموعی برتری برقرار ہے۔
ڈاکار ریلی بولیویا کے بعد چلی میں داخل ہوگئی ہے، آٹھویں مرحلے میں قطر کے نصیر العطیہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد میدان مارلیا، نصیر ال عطیہ نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے بتیس منٹ اور ستاون سیکنڈز میں طے کیا، اسپین کے نینی روما کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے، موٹربائیک ریس میں بھی اسپین کی برتری برقرار ہے۔
فرانس کے سائرل ڈیسپریس آٹھواں مرحلہ جیتنے کے باوجود ریس میں مجموعی برتری حاصل نہ کرسکے، ڈیسپریس نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے تئیس منٹ اور بیس سیکنڈز میں طے کیا، اسپینش رائڈر مارک کوما لیڈ کررہے ہیں۔