بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ڈاکٹرطاہرالقادری انقلاب کی تاریخ کا اعلان کل کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کل تین اگست کو یوم انقلاب کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

یوم انقلاب کی تاریخ کے اعلان کی منظوری تحریک کی فیڈرل کونسل نے دی، ڈاکٹر طاہر القادری کے اعلان سے پہلے جنرل کونسل کا اجلاس بھی ہوگا، جس میں اسکی منظوری دی جائے گی۔

ڈاکٹر طاہر القادری پہلے ہی مرکز سے یونین کونسل سطح تک کے عہدیداروں سے یوم انقلاب کے حوالے سے مشاورت مکمل کرچکے ہیں، مسلم لیگ ق ،عوامی مسلم لیگ، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین ڈاکٹر طاہرالقادری کے یوم انقلاب اور دس نکاتی پروگرام کی حمایت کر چکی ہے۔

تاجر وکلا سول سوسائٹی علماء و مشائخ اور دیگر طبقات زندگی بھی یوم انقلاب کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری آئین کی حدود کے اندر رہتے ہوئے نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کا آئین کے پہلے چالیس نکات کے نفاذ پر زیادہ زور ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں