کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مجلس وحدت مسلمین کے علامہ امین شہیدی کو فون کرکےشکارپورمیں ہونےوالے دہشتگردی کےواقعے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے مجلس وحدت مسلمین کےآغا امین شہیدی کو فون کرکے شکارپوردہشت گردی کےواقعے کی شدید مذمت کی اور سانحے میں زخمی ہونےوالے افراد کی جلد صحت یابی کےلئےدعاکی ۔
اس موقع پر علامہ طاہرالقادری کا کہناتھا کہ یورپ میں دہشت گردی کے خاتمے کےلئے بنیادی انسانی حقوق معطل کئےگئے لیکن وہاں کسی نے شور نہیں مچایا تاہم پاکستان میں جو حکمران شادی بیاہ کے ضابطوں پر عمل درآمد نہیں کروا سکے وہ قومی ایکشن پلان پر کیاعمل کروائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ اگر ملک سے دہشت گردی ختم نہ ہوئی تو ملک کا اللہ حافظ ہے۔