کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلقول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے پیغام میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ طاہر القادری ایک دن ایک بات کہتے ہیں تو اگلے دن دوسری بات کہہ دیتے ہیں لہذا ان کی باتوں کو نظر انداز کیا جائے۔
کچھ دیر قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے سابق صدر زرداری کے ایک بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ سابق صدر کے بچے کتنے پاکستانی ہیں؟
- Advertisement -
سابق صدرآصف علی زرداری نے دھرنے کے شرکاء کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ دھرنے کے شرکاء پاکستانی نہیں ہیں۔