جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستانی بالرز کا بنگلا دیش کے گرد گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ ٹیسٹ کا دوسرا روز پاکستان کے نام رہا، پاکستان نے پہلی اننگز پانچ سو ستاون رنز پر ڈکلئیر کی اور پھر بولرز نے بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا، میزبان ٹیم کو فالو آن سے بچنے کے لئے دو سو اکیاون رنز درکار ہیں۔

ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز تین سو تئیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی،  کپتان مصباح الحق نو رنز پرپویلین واپس لوٹ گئے، اظہر علی اور اسد شفیق نے پراعتماد انداز سے اسکور میں اضافہ کیا اور پانچویں وکٹ پر دو سو سات رنز کی شراکت قائم کی۔

 اظہر علی کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور دو سو چھبیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،اسد شفیق نےایک سو سات رنز بنائے، پانچ سو ستاون رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر پاکستان کی اننگز ڈکلیئر کر دی گئی۔ تیجل السلام نے بنگلہ دیش کیجانب سے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 جواب میں بنگلہ دیش کا آغاز مایوس کن رہا، پہلے ہی اوور میں جنید خان نے تمیم اقبال کو پویلین بھیجچ دیا جس کے بعد میزبان ٹیم کے مزید چار مہرے کھسکا کر میچ میں پوزیشن مستحکم کرلی۔

 بنگلہ دیش کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید چار سو پچاس رنز درکار ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں