اسلام آباد : پی ٹی آئی دھرنے میں لوگوں کو پارٹی نغموں سے مست کر دینے والے ڈی جے بٹ ساڑھے چھ کروڑ روپے کی جگہ پچیس لاکھ کا چیک لے کر مان گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دھرنے میں پارٹی نغموں پر پی ٹی آئی کے جلسوں کی رونقیں بڑھانے والے ڈی جے بٹ کی بات سن لی گئی۔پی ٹی آئی نے ڈی جے بٹ کو پچیس لاکھ روپے ادا کردیئے۔
تحریک انصاف کی جانب سے چیک آصف نظیر عرف ڈی جے بٹ کے نام بھیجا گیا ہے ۔دو روز قبل پی ٹی آئی اور ڈی جے بٹ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ پی ٹی آئی ڈی جے بٹ کو پچیس لاکھ روپے ادا کرے گی۔
بات چیت کے بعد ڈی جے بٹ نےساڑھے چھ کروڑ کے مطالبے سے دستبردار ہوکر صرف پچیس لاکھ پر آمادہ ہوگئے تھے، ڈی جی بٹ نے دھرنے کے ایک سو چھبیس دنوں اپنی دھنوں سے شرکا کا لہو گرمایا تھا۔
چودہ کروڑ میں سے ڈی جے بٹ کو آٹھ کروڑ مل گئے تھے۔ جبکہ بقایا چھ کروڑ لینےکیلئے ڈی جے بٹ نے عدالت سے رجوع کرنے کی دھمکی دی تھی۔