جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ڈی جے بٹ کا عمران خان کے خلاف 8 کروڑ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی شان ڈی جے بٹ نے عدم ادائیگی کے سبب پارٹی کے قائد عمران خان کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے ڈی جے بٹ کو دھرنے کے 126 دنوں تک خدمات فراہم کرنے کے عوض کل 14 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں جس میں سے 6 کروڑ روپے ادا کیے جاچکے ہیں جبکہ بقیہ رقم تحریک انصاف کے ذمے واجب الادا ہے۔

- Advertisement -

ڈی جے بٹ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’تحریک انصاف سے 6 لاکھ 80 ہزار روپے فی یوم معاہدہ طے پایا تھا لیکن نہ مجھے خبر تھی نہ عمران خان کو کہ دھرنا 126 دن تک جاری رہے گا‘‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ بارش کے باوجود سسٹم چلا کر نقصان کیا 14 کروڑ کا بل ہے جس میں سے 12 کروڑ روپے اخراجات آئے ہیں چالیس فیصد رقم مل جاتی تھی باقی نہیں ملتی تھی‘‘۔

ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ ’’تنخواہوں اوردیگرمدوں میں پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے ، عمران خان نے ادائیگی کے لئے علیم خان اورشعیب صدیقی کو نامزد کیا تھا لیکن وہ فون نہیں اٹھاتے‘‘۔

ڈی جے بٹ نے یہ بھی بتایا کہ ’’انہوں نے کئی مرتبہ عمران خان کو ادائیگی کے لئے ای میلز کیں لیکن ان کی جانب سے بھی جواب موصول نہیں ہوالہذا اب وہ عدالت کا رخ کریں گے‘‘۔

اے آروائی نیوزنے مصالحتی کاوش کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء نعیم الحق سے اس معاملے میں رابطہ کیا تو انہوں نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈی جے بٹ ان کے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں فوری طور پر ان سے آکر ملاقات کریں تا کہ ان کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جاسکے‘‘۔

نعیم الحق کا یا بھی کہنا تھا کہ ڈی جے بٹ ہمارے دھرنے کے ہیرو ہیں اورپی ٹی آئی ان کی خدمات فراموش نہیں کرسکتی۔

ڈی جی بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اے آروائی نیوز کے مشکور ہیں جس نے ان کے ئے آواز اٹھائی اور تحریک انصاف اگر ان کے پیسے ادا کردے تو وہ ان کے بھی شکرگزارہوں گے۔

ٹویٹر صارفین نے اس معاملے میں ملے جلے ردعمل کا اظہا رکیا ہےجس کے لئے درج ذیل  ٹرینڈ گردش کررہا ہے۔


#JusticeForDJButt


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں