دنیا بھر میں مقبول کارٹون پاپ آئی دی سیلر پر مبنی انیمیٹڈ فلم پاپ آئی کی آزمائشی فوٹیج نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔
دنیا بھر میں مقبول اور لاکھوں بچوں کی دھڑکن پاپ آئی ایک بار پھر اپنی دوست اولیو کے ساتھ بڑے پردے پر دھوم مچانے آرہا ہے، معروف امریکی ڈائریکٹر نے پاپ آئی کی کہانی کوایک بار پھر بڑے پردے پرلانے کی ٹھان لی ہے ۔
اسی سلسلےمیں پاپ آئی کے نام سے آزامائشی ویڈیو جاری کی گئی، جسے خوب پزیرائی ملی ۔
ویڈیو میں پاپ آئی ، اولیو اور روٹس کے درمیان جاری ہلکی پھلکی نوک جھوک سے بھرپور مناظر نے شائقین کے دل جیت لئے، پاپ آئی کی زندگی پر بننے والی فلم دو ہزار سولہ تک ریلیز کی جائیگی۔