گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں دو پاکستانی ریسلرز کوارٹرفائنل میں پہنچ کر ناکام ہوگئے، ٹیبل ٹینس میں بھی قومی کھلاڑیوں کو پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کامن ویلتھ گیمز کے آٹھویں روز پاکستانی ریسلرز محمد انعام اور محمد سلمان نے چھیاسی اور پینسٹھ کلو گرام کیٹگری کے پری کوارٹرفائنل میں تو اپنے حریفوں کو پچھاڑ دیا لیکن کوارٹرفائنل میں قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔
دونوں ریسلرز کو کینیڈا کے حریفوں نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، پاکستان اس سے قبل ٹورنامنٹ میں ریسلنگ میں دو میڈلز جیت چکا ہے، ٹیبل ٹینس کے ویمنز ڈبلز میں بھی پاکستانی جوڑی پہلے ہی راؤنڈ میں ناکام ہوگئی، شمالی آئرلینڈ کی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو باآسانی اسٹریٹ گیمز میں زیر کیا۔
- Advertisement -
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اب تک صرف تین میڈلز ہی جیت سکا ہے۔