کراچی: ملک کے مختلف شہروں سمیت کراچی میں ایک ہفتے کی شدید گرمی کے بعد آندھی اور تیز ہواوں نے گرمی کا زور توڑ دیا، کالام اور مالم جبہ سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری نے شہریوں کو خوش کر دیا۔
کراچی میں تیز ہوا نے گرمی کا زور توڑ دیا اور ساتھ ہی فضاء گرد آلود ہوگئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں کے درجہ حرارت میں چار سے چھ فیصد کمی آئے گی، پنجاب،خیبر پختونخوا ور بلوچستان میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی تو موسم نے کروٹ بدلی
پہاڑی علاقوں میں برفباری نے گرمی سے پریشان شہریوں کو خوش کر دیا، اسلام آباد، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور اور گلگت سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ تاہم بلوچستان کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ اورتربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔