کراچی : رینجرز نے ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر ان کے قریبی عزیز کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں رینجرز نے ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ میں چھاپہ مارکر تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے ریسٹورنٹ کی مکمل تلاشی لی اور کاغذات کی چھان بین بھی کی، علی رضا عابدی ریسٹورنٹ میں اس وقت موجود نہیں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا جانے والا شخص علی رضا عابدی کا قریبی عزیز ہے، چھاپے کے بعد سینیٹر نسرین جلیل اور رکن قومی اسمبلی فوزیہ حمید ریسٹورنٹ پہنچ گئیں۔
دوسری جانب متحدہ کے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی نے بھی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپے کی مذمت کی ہے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ رینجرز کو ایسی کارروائی کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں۔