بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

کراچی: دوران میچ گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دو مداحوں کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ ون ڈے میچ میں سیکیورٹی حصار توڑ کر گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دونوں نوجوان لڑکوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوران میچ گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دونوں تماشائیوں محمد جاوید ولد گل رحمان اور محمد عباس ولد سجاول کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان عزیز بھٹی پولیس کی تحویل میں ہیں جن پر  تعزیرات پاکستان کی تین دفعات لگائی گئی ہیں۔

گزشتہ روز میچ کے دوران بابر اور رضوان کے مداح سیکیورٹی حصار توڑ کر گراؤنڈ میں داخل ہوگئے تھے، ایک نے رضوان کو گلے گیا لیا تھا تاہم بابر کا مداح ان سے ملے بغیر ہی پکڑا گیا۔

دوسری جانب ان میں سے ایک مداح کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے، جس میں مداح نے کہا کہ میں بابر اعظم کا فین ہوں، میرے ابو نہیں ہیں، میری کپتان سے درخواست ہیں وہ مجھے چھڑوالیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں