جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کراچی: رینجرز آپریشن کے دوران دھماکے، 2مکان تباہ،4دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے ہوئے ، جس کے نتیجے میں دو مکان منہدم، چار دہشتگرد ہلاک جبکہ دو بچیاں اور ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا، ملبے سے ایک زخمی کو نکال کر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے فقیر کالونی میں رینجرز نے دہشت گردوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، رینجرز نے دہشت گردوں کی موجودگی پر دو مکانوں کو گھیرے میں لے لیا، دہشت گردوں نے بھرپور مزاحمت کی اور رینجرز پر فائرنگ اور دستی بم حملےکیے، اسی دوران زور دار دھماکے ہوئے اور دو مکان زمیں بوس ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار اور گلی میں موجود دو بچیاں زخمی ہوگئیں۔

دھماکے کے بعد ڈی جی رینجرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، آپریشن کی نگرانی کی اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔

رینجرز حکام کے مطابق تین دہشت گرد ہلاک جبکہ مکان کے ملبے سے ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں چار سے پانچ کلو گرام دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

رینجرز نے آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں