کراچی: سندھ رینجرز نے وکلاء کوقتل کرنے والے ٹارگٹ کلرز کی بھی فہرستیں مرتب کرلیں۔
کراچی میں پولیس کے ٹارگٹ کلرز کے بعد وکلاء کو نشانہ بنانے والے ٹارگٹ کلرز کی بھی رینجرز نے فہرستیں مرتب کرلیں ہیں، ترجمان رینجرز کے مطابق پراسیکیوٹرزکے قاتلوں کی فہرستیں جلد منظر عام پر لائی جائے گی۔
علاوہ ازیں اہم کاروباری شخصیات کو دھمکانے والے گروپس کی بھی لسٹ تیار کی گئی ہے۔
اس سے قبل رینجرز نے تین سو چالیس ٹارگٹ کلرز کی فہرست سینیٹ اور گورنرسندھ کو بھی ارسال کرچکی ہے۔