کراچی : سرچ آپریشن اور پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا، گلبرگ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چالیس افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس کےمطابق لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں جرائم پیشہ افرادکی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
جوابی فائرنگ کے نتیجےمیں لیاری گینگ وار کا ایک ملزم الن مارا گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھا۔
چاکیواڑہ کے ہی علاقے سے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آوان بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
دوسری جانب گلبر گ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چالیس افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ مبینہ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، سائیٹ کے علاقے سے پولیس نےمبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔