کراچی : اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں مقابلے کے دوران القاعدہ برصغیر کے اہم کمانڈر سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے، علاقے سے بم بنانے کی فیکٹری بھی پکڑی گئی۔
کراچی ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا، کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو خفیہ اطلاع ملی تو جوان حرکت میں آئے اور علاقے میں پہنچ کر خیر آباد میں مشکوک مکان کا گھیراؤ کرلیا۔
دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ۔
- Advertisement -
ا نچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں القاعدہ بر صغیر کا کمانڈر عثمان اور ہاشم شامل ہیں۔
ہلاک دہشت گرد رینجرز اہلکاروں پر حملے سمیت کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔