کراچی: شہر میں دہشت گردوں کی کارروائیاں تھم نہ سکیں۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں چھ افراد جان سے گئے۔ پولیس کی کارروائی میں گینگ وار کے کارندوں سمیت چار ملزمان مارے گئے۔
رمضان کے مبارک مہینے میں بھی کراچی میں خونی کھیل نہ رک سکا۔فائرنگ اور پُررتشددواقعات نےمتعدد افرادکو موت کی نیند سلا دیا۔ کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا۔ملیر اورقائدآباد سے دوافراد کی گولیوں سےچھلنی لاشیں ملی۔
پہلوان گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سےاکیس سالہ عدیل اورکورنگی میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت ندیم نام سےہوئی۔پرانا گولیمار میں دہشتگردوں نےاظہار نامی شخص کوموت کی نیند سلا دیا۔ میٹروویل اور اورنگی ٹاؤن میں دو الگ الگ کریکر حملوں میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔
کلفٹن بلاک ون میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ سے دو ملزمان مارے گئے۔لیاری میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے، ہلاک ملزمان کی شناخت عاصم ڈاڈا اور داود میمن کے نام سے ہوئی، ایس ایس پی سٹی شیراز نذیر کے مطابق ملزمان مجموعی طور پر چالیس سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ممنوعہ بور کی خودکار رائفلیں اور مسروقہ سامان برآمدہوا۔۔