جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی: عبید کے ٹو کو گواہ نے شناخت کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کو دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں گواہان نے شناخت کرلیا جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے  والے ملزم رحمان بھولا کے ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

نائن زیرو سے گرفتار عبید عرف کے ٹو کو رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں فیڈرل بی ایریا تھانے کی پولیس نے پیش کیا، جوڈیشنل مجسٹریٹ سینٹرل کی روبرو شناختی پریڈ ہوئی، جس میں پندرہ ڈمی افراد کے درمیان عبید کے ٹو کو کھڑا کیا گیا، جس میں دونوں گواہان نے ملزم کو شناخت کیا اور کہا کہ یہی وہ ملزم ہے جس نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کیا۔

اس سے قبل عبید کے ٹو کو اے ایس آئی شہباز کے قتل میں گواہ نے شناخت کیا تھا۔

- Advertisement -

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سال دو ہزار پانچ میں اے ایس آئی شہباز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سال دو ہزار میں پولیس اہلکار عامر مختار کو بھی قتل کرنے کا الزام ہے ملزم نو اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر گلبرگ تھانے کی تحویل میں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پیشی پر یوسف پلازہ کے اہلکار کامل مرتضی کے قتل میں شناخت کرنے والا پہچان کے بعد اپنے بیان سے منحرف ہوگیا تھا۔

دوسری جانب مقامی عدالت نے کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار عبدالرحمان عرف بھولے کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کر دی۔ ملزم پر الزام ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقہ میں ڈکیتی پر مزاحمت پرشہری کو قتل کر دیا تھا۔

سندھ پولیس نے یہ دعوی کیا تھا کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور سانحہ بلدیہ میں مرکزی کردار ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں