کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر جرائم پیشہ عناصر نے ایک بار پھر سر اٹھالیا ہے، شہر میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہوگئی ہے۔
کراچی میں پُر تشدد واقعات کا بازار ایک بار پھر گرم ہوگیا ہے، کراچی کے علاقے اورنگی گبول گوٹھ سے پولیس کو تشدد ذدہ لاش ملی، جسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے، بھینس کالونی میں نالے سے خاتون کی تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش ملی۔
آج صبح سہراب گوٹھ پل کے قریب افغان بستی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہل کاروں کی جانیں لے لیں ہیں، دونوں اہل کاروں کی شناخت محمد حسین اور اصغر حسین کے نام سے ہوئی، پولیس اہلکار سمن آباد کے پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔
دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت زمین گل کے نام سے ہوئی، پہاڑ گنج کے قریب دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی کی شناخت عبدالطیف کے نام سے ہوئی۔