کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں دو افراد جان سے گئے، دوسری جانب رینجرز سے مقابلے کے دوران تیرہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گینگ وارکا ملزم ہلاک ہوگیا۔
کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے باوجود ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اورنگی ٹاؤن نمبر چار میں فائرنگ سے ایک شخص ابدی نیند سوگیا، کلری کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ گولیاں لگی لاش ملی۔
دوسری جانب لیاری کے علاقے علی محمد محلہ میں رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی، جہاں گینگ وار کے ملزمان سے مقابلے کے دوران ملزم نصیر گُل مارا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے ہے، ہلاک ملزم آرمی کے سپاہی سمیت تیرہ افراد کے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا۔