کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملیر 15 کے علاقے میں خیبر ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے عبدالوہاب اور فرمان باپ بیٹا ہیں جبکہ تیسرا جاں بحق ہونے والا شخص عظمت عبدالوہاب کا بھائی بتایا جاتا ہے۔
لیاقت آباد میں فائرنگ سے پچیس سالہ نوجوان جان سے گیا۔ دوسری جانب میٹھا در کے علاقے میں نامعلوم افراد نے دفتر میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پچاس سالہ ملک عباس نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس کاکہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔