اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی، دو گینگ وارملزم ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلدیہ ٹاون میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی کے دوران لیاری گینگ وارکے دو ملزمان مارےگئے۔

تفصیلات کے مطباق بلدیہ ٹاون کے علاقے مواچھ گوٹھ میں خفیہ اطلاع پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی چھاپہ مار کاروائی کی۔

کاروائی کے دوران گینگ وارملزمان اورسیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں گینگ وارکے دو ملزمان زبیر وحشی اوراکبرعرف اکبری مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اوراغواء برائے تاوان کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔ ہلاک ہونیوالوں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں