کراچی: لیاقت آباد ٹریفک حادثے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ آٹھ افراد زخمی ہیں، مشتعل عوام نے بس کوآگ لگادی۔
کراچی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا، لیاقت آباد کے علاقے میں فردوس شاپنگ سینٹرکے قریب حیدرآباد سے کراچی آنے والے تیزرفتاری کے باعث بس بے قابو ہوگئی، بس نے پتھاروں اور قریب کھڑی گاڑیوں کوروند دیا۔
حادثے کے فورا بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس پی لیاقت آباد طاہر نورانی کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ایس پی لیاقت آباد کا کہنا ہے کہ بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے بس کوآگ لگادی اورروڈ بلاک کردیا۔
کراچی میں آئے روزٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کازیاں معمول بن چکا ہے، گزشتہ روز بھی نادرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ ہوا جس میں ڈمپر نے پانچ بچوں کو کچل ڈالا، پانچ بچوں میں سے دوجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔