جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بحریہ ٹاؤن کراچی میں جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا،تقریب کی خصوصی بات بحریہ ٹاوٴن انتظامیہ نے مسجد کاسنگ بنیاد اور تختی کی نقاب کشائی اپنے تھیتر سالہ گریڈرآپریٹر سے کرائی، جامع مسجد دنیاکی تیسری بڑی مسجد ہوگی۔

سپر ہائی وے سے متصل بحریہ ٹاوٴن منصوبے کی عالیشان مسجد کاسنگ بنیاد بحریہ ٹاوٴن کراچی کے پہلے ضعیف العمر گریڈر آپریٹر نوشیروان نے رکھا، تقریب میں بحریہ ٹاوٴن کے سربراہ ملک ریاض کے صاحبزادے احمد علی ریاض ملک بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

بحریہ ٹاون سپرہائیوے کے جنرل مینجرکنسٹرکشن ضیاء الرحمان نے بتایا کہ عظیم الشان مسجد سپرہائی وے پر بحریہ ٹاوٴن منصووبے پر واقع ساٹھ فٹ بلند پہاڑی پر بنے گی۔

تقریب سے خطاب میں نوشیر وان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور ان کے خاندان نے انہیں جو عزت بخشی ہے ، وہ اس کیلئے تاحیات شکر گزار رہیں گے ۔

بحریہ ٹاون سپرہائیوے کے جنرل مینجرکنسٹرکشن ضیاء الرحمان کا کہنا تھا کہ مسجد میں دو لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہوگی، مسجد کا مینار تین سو پچیس فٹ بلند ہوگا۔

مسجد میں اسلامک میوزیم اور ایک لاکھ سے زائد کتابوں پر مشتمل لائبریری بھی تعمیر کی جائے گی۔ کراچی کی یہ جامع مسجد اپنے عظیم الشان قدوقامت اور محل و قوع کے باعث منفرد حیثیت کی حامل ہوگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں