کراچی: وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کراچی میں رینجرزکی کارروائیاں قانون کے مطابق ہیں ، رینجرزکی کارروائیوں پرسندھ حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
سندھ کے صوبائی وزیرداخلہ انور سیال نے خیر پور،لاڑکانہ، نئے آباد اور پرانے آباد کے دریائے سندھ کے بند کا دورہ کیااس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انور سیال نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کے تمام انتطامات مکمل ہیں۔
صوبائی وزیرداخلہ نے کراچی میں جاری رینجرز آپریشن کو درست قرار دیتے ہوئے کہاکہ سندھ میں نئے بجٹ میں دس ہزار پولیس کی بھرتی کا بجٹ رکھا ہے، تمام بھرتیاں میرٹ پر کیں جا ئیں گی، میرٹ کی خلاف ورزی کر نے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
انور سیال نے مزید کہا کہ الطاف حسین کے خلاف دائر مقدمات کی تحقیقات کے بعد قانون کے مطا بق کارروائی کی جائے گی، فریال تالپور جلد پاکستان آجائیں گی، پیپلز پارٹی کے خلاف مخالفین کا پروپگینڈا دم تو ڑ دے گا۔