کراچی: شہرکے صنعتی علاقے سائٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد ساجد نامی شخص کو قتل کرنے آئے تھے جو کہ جرائم پیشہ تھا اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
واقعے میں دیگرجاں بحق ہونے والوں کی شناخت ملیم خان اور دس سالہ عرفان کے نام سےہوئی ہے فائرنگ کی زد میں آنے سے زخمی ہونے والوں میں شہزاد، محبوب، فیض اوریارخان شامل ہیں، دوسری جانب ناظم آباد ایک نمبر کے قریب بھی فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
۔