جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

کراچی میں پی پی سے اتحاد؟ پی ٹی آئی کا دوٹوک جواب

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کراچی کے رہنما ارسلان تاج نے واضح کیا ہے کہ پیپلزپارٹی سےکسی سطح پرکوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ایک بیان میں ارسلان تاج نے کہا کہ پیپلزپارٹی سےکسی قسم کے اتحاد کی گنجائش موجودنہیں پی ٹی آئی کاپیپلز پارٹی سےمتعلق مؤقف واضح ہے کہ پی پی ایک ظالم جماعت ہے۔

ارسلان تاج نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنے والا کراچی اور سندھ دشمن سمجھا جائے گا پیپلز پارٹی کی بی ٹیم پروپیگنڈا کرنے کی ناکام کوششیں بند کریں۔

قبل ازیں اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے پہلےآخری رات تک کسی کوپتا نہیں تھا کہ الیکشن ہوں گے بھی یا نہیں، پیپلز پارٹی کو ووٹرز سےکوئی غرض نہیں تھی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں فارم 11 کچھ اور کہہ رہا ہے اور ڈی آراو کچھ اورکہہ رہاہے، اس لیے ہم چاہتے ہیں بلدیاتی الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو لوگ بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر احتجاج کر رہے ہیں ان پر ظلم ہورہا ہے، ملک میں قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں