کراچی: ٹول پلازہ کاٹھور روڈ کے قریب رینجرز کا دہشت گردوں سے مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ٹول پلازہ کاٹھور روڈ کے قریب رینجرز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، جس پر ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت محمدآصف، عامر، عبدالوسیم اور یونس کے ناموں سے ہوئی ہے، دہشتگرد قتل، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔