اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی: چوہدری اسلم کے گھرپرحملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:سہراب گوٹھ کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن، چوہدری اسلم کے گھرپربم دھماکے کا ماسٹرمائنڈ گرفتار، بھاری پیمانے پراسلحہ برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے جنجال گوٹھ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دو مطلوب ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ بھاری مالیت کے کرنسی نوٹ اوربھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارشدگان میں سے عظیم خان محسود تحریکِ طالبان پاکستان کے کمانڈر داوٗد محسود کا باپ ہے جبکہ دوسرا شخص منورمحسود ان کا قریبی ساتھی ہے۔

ڈی ایس پی قمرمنصور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ دونوں گرفتارملزمان درخشاں کے علاقے میں سابق ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھرپرہونے والے بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ داوٗد محسود کراچی میں تحریک طالبان محسود گروپ کا کمانڈر ہے جس کے تحت 50 دہشت گرد کراچی میں پولیس اوررینجرزپرحملے کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی داوٗد محسود بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

دونوں گرفتارشدگان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں