جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کراچی: ڈیفنس میں سبین محمود کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والی این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل کا مقدمہ ڈیفینس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

  مقدمہ2نامعلوم ملزمان کیخلاف والدہ منہاس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نمبر214/15قتل اقدام قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

اس سے قبل این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی تھی، مقتولہ کو چار گولیاں ماری گئیں، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سبین محمود کو سینے میں دو ، گردن اور چہرے پر ایک ایک گولی لگی ۔ سبین محمود کی موت گردن میں گولی لگنے کے باعث ہوئی، گولیاں قریب سے ماری گئیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کرلیے، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات ٹارگٹ کلنگ ہے، کیس کی مختلف زاویوں سےتحقیقات کی جارہی ہے۔

کراچی کےعلاقے ڈیفنس فیزٹو میں گزشتہ روز مسلح افراد نےانسانی حقوق کی ممتازکارکن اوراین جی اوکی معروف ڈائریکٹر سبین محمود کو نشانہ بنایا، سبین محمودایک ڈیبیٹ پروگرام منعقد کرنےکے بعد گھرلوٹ رہی تھیں ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے سبین محمود کی والدہ بھی زخمی ہوئیں۔

اہم ترین

مزید خبریں