اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

کرکٹ ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 111 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

میلبورن: کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے دوسرے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے انگلینڈ ایک سو گیارہ رنز سے آؤٹ کلاس کردیا۔

پہلے میچ کی طرح ایونٹ کا دوسرا میچ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، انگلش بولرز نے تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹڑیلیا کے تین مہرے جلد کھسکائے، لیکن جارج بیلی اور ارون فنچ کی شراکت نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگش ٹیم کے کپتان ای این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا کینگروز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے۔

- Advertisement -

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم آغاز سے مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 42ویں اوور میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جیمز ٹیلر کے علاوہ انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز آسٹریلوی بولر کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا تاہم ان کے 98 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے اور کینگرو بولرز نے ایک کے بعد ایک انگلش کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 جیمز ٹیلر کے بعد انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرس ووکس تھے جنہوں نے 37 رنز بنائے جب کہ ای این بیل 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 بہترین بلے بازی پر ایرن فنچ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں