جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

کرینہ نے سیف سے ’دور‘رہنے کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان سے روزانہ 3 سے چار گھنٹے دور رہنے کا مطالبہ کردیا۔

اگر آُپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ سیف اور کرینہ کی ازدواجی زندگی کسی نازک موڑ پر آچکی ہے اور جلد ہی ان کی طلاق کا مقدمہ سامنے آنے والا ہے تو آپ غلط ہیں۔

کرینہ کپورنے نہ صرف یہ کہ اپنے شوہر سیف بلکہ ہرکسی کو مذکورہ بالا اوقات میں ان سے دور رہنے اور انہیں تنہا چھوڑدینے کا کہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم کے کردار کی تیاری میں مصروف ہیں۔

kareena

saif ali khan

ہم سب جانتے ہیں کہ کرینہ کپورجلد ہی آر۔ بلکی کی نئی فلم میں ایک انتہائی منفرد کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں جس میں ان کے مدمقابل ارجن کپور ہوں گے۔

فلم میں کرینہ ایک ورکنگ ویمن کا کردار ادا کررہی ہیں اور ان کے بالمقابل ارجن کپور ایک نکمے شوہر کا سوانگ بھریں گے۔

arjun kapoor

کرینہ نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’ میں سیف کو بتاچکی ہوں کہ میں اس کردار کو اپنے طور پر ادا کرنا چاہتی ہوں اور ایسا تب ہی ممکن ہے جب میں اس عورت کو سمجھ سکوں جس کا کردار مجھے ادا کرنے ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اس لئے میں روزانہ لگ بھگ 4 گھنٹے تمام سماجی تعلقات اور اہل خانہ سے کنارہ کشی کرکے اس کردار کو سمجھوں گی‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں