اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کی بناء پرجسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رکنیت ختم کردی ہے۔
گزشتہ روز تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک انٹرا پارٹی نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت پارٹی کے تمام ممبران پرتنظیمی امور سے متعلق علی الاعلان گفتگو پرپابندی عائد کی گئی تھی۔
تحریک انصاف ک جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں جماعت کے سربراہ عمران خان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’’جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے پارٹی کے نظم وضبط کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
عمران خان کاکہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ان کی جسٹس وجیہہ الدین سے 3 گھنٹے طویل ملاقات جاری رہی اور یہ کہ وہ جسٹس (ر)و جیہہ الدین کا بے حد احترام کرتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اپنے ممبران کو اجازت نہیں دیتی کے پارٹی کے داخلی معاملات کو عام عوام بالخصوص میڈیا میں بات کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی جمہوریتیں بھی اپنے ممبران کو اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ اختلافات کی بنیاد پرپارٹی کی اعلیٰ قیادت پربے بنیاد الزامات عائد کیے جائیں۔
عمران خان نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ جسٹس وجیہہ الدین کے الزامات نے پارٹی کو جس قدر نقصان پہنچایا اتنا تو تمام مخالف مل کر بھی نہیں پہنچا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ’’4 اگست کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے بعد میرے لیے کوئی چارہ نہیں بچتا سوائے اس کے کہ میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رکنیت معطل کردوں۔
اسی خبر کے حوالے سے جسٹس وجیہہ الدین نے حرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہ انہیں میڈیا سے اس سارے معاملے کا علم ہوا ہے اور پارٹی نے انکی رکنیت معطل کرنے کے لئے رابطے کی کاروائی مکمل نہیں کی۔
انہوں نے انگریزی کا مقولہ دہراتے ہوئے کہا کہ ’’عمران خان!آپ سے تو محبت ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے کتوں سے بھی محبت کی جائے‘‘۔
.
انہوں نے یہ بھی کہا میری وجہ سے بہت سارے افراد پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ جسٹس وجیہہ (ر) کہنا تھا کہ کچھ افراد پارٹی کے اندر بببٹھ کر پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔