منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کا ٹائٹل گیری ہنٹ کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

مارڈریڈ: جنوبی اسپین میں ہونے والی کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کا آخری مرحلہ روس کے آرٹم سلچینکو کے نام رہا۔ مجموعی پوائنٹس کی بنیاد پر برطانوی ڈائیور نے ورلڈ ٹائٹل جیت لیا ہے۔

ہسپانوی شہر بلباؤ میں ہونے والی کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کا آخری مرحلہ ستائیس میٹر اونچے لاسالوے برج پر منعقد ہوا۔ سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کیلئے پچاس ہزار کے لگ بھگ شائقین موجود تھے۔ دفاعی چیمپیئن روسی ڈائیور آرٹم سلچینکو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی لیکن مجموعی پوائنٹس کی بنیاد پر وہ اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام ہوگئے اور حکمرانی کا تاج تین مرتبہ کے عالمی چیمپیئن برطانیہ کے گیری ہنٹ کے سر سج گیا۔

اہم ترین

مزید خبریں