ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

کوئٹہ:ہزارہ کمیونٹی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہڑتال

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : گذشتہ شام ہزارہ کمیونٹی کے چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے، شہر میں معمولات زندگی متاثر ہیں۔

ہزارہ کمیونٹی کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف کوئٹہ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی اپیل پر شہر میں ہو کا عالم ہے، مارکیٹیں سنسان اور ٹریفک معمول سےانتہائی کم ہے۔

شہرمیں پولیس اور رینجرز کے دستے گشت کر رہے ہیں، حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ہفتے کے لئے پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ دہشتگردوں نے گذشتہ شام باچاخان چوک پر باپ بیٹے سمیت ہزارہ کمیونٹی کے چھ افراد کو نشانہ بنایا تھا، فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا تھا جبکہ کاروباری مراکز بند ہوگئے تھے۔

اس سے قبل بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ میں چار پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے، کوئٹہ شہر میں دو روز میں نو افراد جاں بحق ہوگئے اور ہمیشہ کی طرح حکومت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں