کوئٹہ: سمندر خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ کے وسطی علاقے سمندرخان روڈ پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے ایک جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرزخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
واقعے کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔
اس موقع پر مشتعل افراد نے باچا خان چوک ، پرنس روڈ، لیاقت بازار کی دکانیں بند کروا کر ٹائر نذر آتش کئے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے باعث کشیدگی برقرار ہے ۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے کیرج پر اندھا دھند فائرنگ کی، ملزمان کی تلاش جاری ہے، شہر میں کشیدہ حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔