کوئٹہ : سمنگلی روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر واقع سمنگلی ہاوسنگ اسکیم کےکمرشل ایریا میں ایک ہوٹل کے نزدیک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق سائیکل میں نصب تھا۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد مہیا کی جاری ہے ، اسپتال ذرائع کے مطابق لائے گئے افراد دھماکہ خیز مواد کے سبب زخمی ہوئے ہیں۔