کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں صبح سویرے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پرسوار نقاب پوش ملزمان نے مسجد پرواقع دکان پرفائرنگ کردی اورموقع سے فرار ہوگئے۔
فائرنگ کی زد میں آکردکان میں موجود دو بھائی سلمان اورفضل شدید زخمی ہوگئے، جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ فضل راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کو سرمیں گولیاں لگیں ہیں۔ سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سلمان کو شدید زخمی ہونے کے باعث سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔