کوئٹہ: سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق سریاب مل کے علاقے عوامی پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے صبح سویرے لیویز اہلکار خادم حسین کو گولیوں کانشانہ بنایااور موقع سے فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق خادم حسین کو سر میں دو گولیاں لگیں ہیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں، قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔