کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس آفیسر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالرحیم توخی کچلاک میں واقع اپنے گھر سے ذاتی گاڑی میں نکل کر کوئٹہ کی جانب جارہے تھے، نوابی پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
عبدالرحیم توخی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ آپریشن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے، جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔