کوئٹہ کوئٹہ میں پاک فوج فرنٹیرکوراورصوبائی حکومت کے زیر اہتمام دوہفتوں سے جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا،اختتامی تقریب میں قومی کھلاڑی شاہدآفریدی نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر آتش بازی کا بھر پور مظاہرہ بھی کیا گیا۔
تقریب میں شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی شاہد آفریدی نے اس موقع پر کھیلے جانے والے دوستانہ میچ میں اپنی کارکردگی کامظاہرہ کرکےاہلیان کوئٹہ کو خوب محظوظ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتےہوئےگورنربلوچستان محمدخان اچکزئی،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ اورآئی جی ایف سی میجرجنرل اعجاز شاہد نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو اہم قرار دیا،اس موقع پر فنکاروں نے ملی نغمے بھی پیش کیے ۔